پشاور،کروڑوں روپے مالیت کے اعلی کوالٹی کے ہیروئین دھر لی گئی

پشاور(داود خان )محکمہ ایکسائز کی کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے اعلی کوالٹی کے ہیروئین دھر لی گئی ،محکمہ ایکسائز کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی ،ترجمان ایکسائز پشاور کے مطابق پہلی کارروائی میں 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا.
دوسری کارروائی میں 12 کلو (12000 گرام) چرس برآمد کر لی گئی ،کارروائی ایچ گول چوک بطرف پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر کی گئی ، ہیروئن گاڑی کی خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی ، ترجمان ایکسائز نے مزید کہا کہ گاڑی نمبری FDR 9272 کو تحویل میں لے کر، ملزم منیر خان ولد حمیداللہ ساکن تحصیل باڑہ ضلع خیبر موقع پر گرفتارکر لیا گیا ،دوسری کارروائی میں بھی ملزم شہباز آفریدی ولد شہباز خان ساکن لنڈی کوتل ضلع خیبر کو گرفتارکر لیا،دونوں کارروائیوں میں مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمات درج کر لیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا