ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد مہمان ٹیم کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ملتان لیجایا گیا جہاں پر سخت سکیورٹی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ٹیم ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے ہوٹل پہنچنے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر ہوٹل سٹاف کی جانب سے مہمان ٹیم کو پھول پیش کئے گئے
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
The #MenInMaroon have arrived in Multan for the 3-match ODI series against @TheRealPCB starting on pic.twitter.com/uKFUDWEJkT
— Windies Cricket (@windiescricket) June 6, 2022
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے چار سے رات 8 بجے تک ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مہمان اسکواڈ کے کپتان نکولس پوران میڈیا کانفرنسز کریں گے۔