پسکو انتظامیہ ثمر باغ فیڈر

پسکو انتظامیہ کی غفلت، لاکھوں روپے کی لاگت سے بنایاگیا ثمر باغ فیڈر چالونہ ہوسکا

پشاور(داود خان ) پسکو انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے لاکھوں روپے کی لاگت سے بنایاگیا ثمر باغ فیڈر مکمل ہونے کے باوجود بعد بھی چالونہیں ہوسکا ۔واضح رہے کہ داودزئی ون فیڈر پر8گھنٹے لوڈشیڈنگ کے علاوہ بدترین ٹرپنگ کا سلسلہ جاری10 منٹ کے لئے بجلی آتی ہے اور پھر آدھے گھنٹے کے غائب ہو جاتی ہے
دن رات ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کے برقی آلات ناکارہ ہوچکے ہیں واضح رہے کہ ثمر باغ، ککڑ او ر ناساپہ کے صارفین 100 فی صد بجلی کے بل جمع کررہے ہیںلیکن اس کے باوجو د بھی نئے ثمر باغ فیڈر چالونہ ہونے کی وجہ سے داودزئی ون فیڈر پر اوور لوڈنگ کی وجہ سے ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے مذکورہ بالا علاقوں کے عوام نے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر توانائی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تین دن کے اند ر اندر اگر ثمرباغ فیڈر کو چالو نہیں کیا گیا تو علاقہ کے مکین واپڈا ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی