CM

خیبرپختونخوا کابینہ پربھی پٹرول کےاستعمال میں35 فیصد کٹوتی کر دی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کےاراکین پر بھی پٹرول کے استعمال میں 35 فیصد کٹوتی کردی۔ صوبائی وزرا، وزیراعلیٰ کے مشیر، معاون خصوصی، تمام سرکاری ونیم سرکاری ادارے فیصلے پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ریسکیو، پولیس موبائل اور ہسپتال پر پٹرول کی مد میں 35 کٹوتی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام سیکرٹری، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا