پانی بحران آبی ذخائر

پانی بحران نے 22 سالہ ریکارڈ توڑدیا، آبی ذخائر 97 فیصد کم

ویب ڈیسک :پاکستان میں پانی کا بحران سنگین ہونے سے پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جب کہ صوبوں کو 50 فیصد پانی کی کمی کا سامنا جبکہ آبی ذخائر میں97 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا)کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ملک میں پانی بحران میں شدت سے پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ دریاں میں پانی کے بہا میں بھی 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ارسا کی جانب سے پانی کی صورتحال کی تفصیلات کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی کم ہے تربیلا ڈیم گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ ہے جبکہ گزشتہ سال ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ35 لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔دریاں میں پانی کا مجموعی بہا 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے۔ گزشتہ سال ان دنوں دریاں میں پانی کا مجموعی بہا 2 لاکھ 84 ہزار کیوسک تھا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش