جنرل ندیم رضا

ایٹمی پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے نہ کیے جائیں، جنرل ندیم رضا

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائںٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے گریز کیا جائے، پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے۔

اسلام آباد نسٹ میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی اورسیکیورٹی پرمنعقدہ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے، نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ سول اور ملٹری قیادت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اس اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے کہا کہ قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے، پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان ایک ذمہ دار اور پراعتماد نیوکلیئر ملک ہے۔ پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

جنرل ندیم رضا نے مزید کہا کہ ہماری قومی سیکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام قومی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے، نیوکلیئر ممالک میں رائج طریقہ عمل کے مطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹیجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے.