شہبازشریف محنتی انسان ہیں

شہبازشریف محنتی انسان ہیں،اُنھیں موقع دینا چاہئے،مریم نواز

لاہور: (مشرق نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے اقتدار سنبھالا تو معیشت کا بُرا حال تھا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کرکے آئے تھے۔ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔ شہبازشریف نے دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی اُس کو تباہ شدہ پاکستان ملا، گزشتہ حکومت ہر شعبے میں تباہی کرکے گئی۔ مشکل حالات میں حکومت سنبھالنا ایک چیلنج ہے، ن لیگ نے ہمیشہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ شہبازشریف محنتی انسان ہیں اُنھیں موقع دینا چاہئے۔ 75سالوں سے سن رہے ہیں ملک نازک دورسے گزر رہا ہے،

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا اِسی وجہ سے ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے چلا جاتا ہے۔ دھرنا، جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اسلام آباد کا جلاؤ، گھیراؤ نہیں کیا، انقلاب لانے والے آج کل اپنی ضمانتیں کروارہے ہیں۔ سپر پاور کو للکارنے والا آج گرفتاری کے ڈرسے پشاوربیٹھا ہوا ہے، اب پاکستان کی ڈیبیٹ فتنہ، فساد سے شفٹ ہو کر پاکستان کے مسائل کے حل پر ہو گی۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان