download 11

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: ای سی سی دیہاڑی دار مزدوروں کو 200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے مشیر خزانہ حفیظ شیخ ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے ای سی سی اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی.

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اجلاس میں وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت دیہاڑی دار مزدوروں کے لیے 200 ارب روپے کے تقسیم کے طریقہ کار کی سمری پیش کی جائے گی وزارت صنعت و پیداوار دیہاڑی دار مزدوروں کے ریلیف پیکیج پر بریفنگ دے گی. ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کے منصوبوں کے لیے 60 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے اسپیئر پارٹس کی خریداری کے لیے 70 لاکھ روپے کی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی ،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی.

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف