شاہدخاقان عباسی

کل سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئےگی،شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد: (مشرق نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بحران پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب 25000 میگاواٹ سے زائد ہے، موجودہ ذرائع سے 18 ہزار میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے۔ ہم بجلی کی پیداوار کو21 ہزار میگا واٹ تک لے گئے ہیں ،تقریباً 4 ہزار میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کل سے ساڑھے 3 گھنٹے پر آجائے گی۔16 جون سے لوڈ شیڈنگ کو 3 گھنٹے سے بھی کم کر دیا جائے گا۔ جون کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے پرآ جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، میاں محمد اسلم کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سستی بجلی پیدا کرنے والے 2 بڑے پلانٹ آج تک مکمل نہیں ہوسکے، گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں اور کرپشن کی ایک لمبی داستان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر ایک فیصد بھی ٹیکس لاگو نہیں ہے، پٹرولیم مصنوعات قیمت خرید پر فروخت کی جائیں گی قیمت خرید سے کم پرپٹرولیم مصنوعات فروخت نہیں کر سکتے۔ گزشتہ حکومت خود کش حملہ کر کے گھر جا چکی ہے۔ بغیر کسی خوف کے عوام کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور