دیربالا میں فائرنگ

دیر بالا میں خاتون سمیت دو افراد بے دردی سے قتل

ویب ڈیسک: دیر بالا کے علاقے کدی خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون اور مہمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات کی تاریکی میں پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد