Shaukat Ali Yousafzai

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو شدید رد عمل آئے گا، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان اس قوم کا اثاثہ ہیں عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو شدید ردعمل آئے گا۔
پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ وہ خیبر پختونخوا آکر بیٹھ گیا ہے کیا خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں ہے، نواز شریف تو بھاگ کر لندن میں بیٹھا ہوا ہے وطن واپسی کا نام نہیں لے رہا، نواز شریف وطن واپس آئے اور عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں۔
شوکت یوسفزئی کا کہا تھا کہ حکومت کے پاس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، کبھی بی آرٹی تو کبھی مالم جبہ کرپشن سکینڈل کا ڈرامہ رچایا گیا اگر آپ کے پاس ثبوت ہیںِ ہے تو عدالت میں کیس دائر کریں۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حکومت خسارے میں ملی تھی، موجودہ حکمران امریکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، ملک میں معیشت کا برا حال ہے ڈالر نے ڈبل سنچری کر لی۔ ہمارے دور میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں تھی جتنی آج ہے۔ گیارہ سیاسی پارٹیاں عمران خان کے خلاف اکٹھی ہوئی ہیں،، تحریک انصاف الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے ماسوائے الیکشن کے کسی اور چیز پر بات نہیں ہوگی.

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی