اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات، ملک میں کورونا وباء کی صورتحال اور طبی آلات و سامان کی دستیابی کے حوالہ سے تبادلہ خیال،چیئرمین این ڈی ایم اے کی وزیر خارجہ کو دنیا بھر اور خصوصا چین سے آنے والے طبی سامان کے حوالہ سے بریفنگ،
اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے،ملک میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے این ڈی ایم اے کا کردار قابل تحسین ہے، وزارت خارجہ این ڈی ایم اے کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات مہیا کر رہا ہے۔
چیرمین این ڈی ایم اے نے چین سے حفاظتی سامان کی ترسیل میں وزارت خارجہ اور چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کلیدی کردار پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ، اس مشکل وقت میں سہولیات مہیا کرنے پر وزرات خارجہ کے ممنون ہیں چیئرمین این ڈی ایم اے