سدھو موس قاتلوں کا مخبر نکل

سدھو موسے کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص ہی قاتلوں کا مخبر نکلا

ویب دیسک :آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے ساتھ سیلفیاں لینے والا شخص ہی قاتلوں کا مخبر نکلا۔میڈیا کے مطابق سدھو موسے کے قتل کی تحقیقات کرنے والے پولیس اہلکاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھنے کے بعد ملزمان کی فہرست میں دو نئے نام بھی شامل کیے ہیں۔
بھارتی پنجاب کی پولیس نے شک ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سدھو موسے والا کے ساتھ قتل سے پہلے ایک نوجوان نے سیلفیاں لیں اور بعد میں قاتلوں کو گلوکار کی نقل و حرکت کی مخبری کی۔واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو بھارتی پنجاب کے ضلع مانسہ میں گزشتہ اتوار کے روز قتل کردیا گیا تھا جس کی ذمہ داری بھارت کی کئی ریاستوں میں پھیلے گینگ لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی