برطانوی ایئرلائن فضائی آپریشن معطل

برطانوی ایئرلائن کااسلام آباد فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان

برٹش ایئر ویز نے 16 جون سے اسلام آباد آپریشن معطل کرنے کا اعلان کردیا ،فضائی آپریشن،آپریشنل بنیادوں پر معطل کیا جا رہا ہے،برطانوی ایئرلائن کا آپریشن 30جون تک معطل رہے گا ۔ترجمان سی اے اے کے مطابق برٹش ایئر ویز آپریشن کا ایندھن کی فراہمی معطل ہونے سے کوئی تعلق نہیں،اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسی قسم کی ایندھن سپلائی کی کمی نہیں،ایئرپورٹ پر فیول ٹینکس بھرے ہوئے ہیں۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برٹش ایئرویز آپریشن معطلی بارے جلد اپنا موقف پیش کرے گی،برٹش ایئر ویز کا مقامی عملہ اسلام آباد ایئر پورٹ مینیجر سے رابطہ میں ہے،برٹش ایئر ویز لندن اسلام آباد آپریشن 15 جون تک معمول کے مطابق جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی