ہفتےکی چھٹی بحال

ہفتےکی چھٹی بحال، جمعہ کو گھرسے کام کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، جمعہ کے دن کے لیے گھر سے کام کرنے کی تجویز آئی ہے، تجویز پر غور کیا جائے گا پھر کابینہ اعلان کرے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ نے ہفتے کی چھٹی کو بحال کر دیا ہے جمعہ کو گھر سے کام کرنے اور رات کے اوقات میں مارکیٹس جلد بند کرنےکی تجاویز آئی ہیں جس پرکابینہ غور کرے گی۔ کابینہ اراکین اورسرکاری افسران کے پٹرول پر40 فیصد کٹوتی کی جائےگی، بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کو غیر معمولی ہیٹ ویو کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے، 15 جون تک ساڑھے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی، 30جون تک بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی آجائے گی۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان