بونیر یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند

بونیر: (مشرق نیوز) یونیورسٹی آف بونیر افسوسناک واقعے کے بعد غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔ بونیر یونیورسٹی میں خاتون اور بچے کی موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے باعث یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ اپنے بچے کے ہمراہ کامن روم میں موجود تھی کہ جنریٹر کی گیس کامن روم میں بھرگئی جس کی وجہ سے دونوں خاتون اور بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اِس افسوسناک واقعے کے بعد یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران