کالعدم ٹی ٹی پی کےتحفظات دور کرنے کی کوشش کرینگے،بیرسٹرسیف

پشاور: (مشرق نیوز) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ بہت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی۔ پہلے گولیوں کا تبادلہ ہوتا تھا اب خیالات کا تبادلہ ہوا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے تاحکم ثانی سیزفائر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں کالعدم ٹی ٹی پی نے ضم قبائلی اضلاع کو صوبے سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا اُنھیں خدشہ ہے کہ انضمام سے قبائلی اضلاع میں ثقافت اور روایات متاثر ہوں گی۔ کالعدم ٹی ٹی پی کو آگاہ کیا کہ ضم اضلاع میں اربوں روپے کے منصوبے چل رہے ہیں۔ اِس حوالے سے کالعدم ٹی ٹی پی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا