اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور ماہرین کی خدمات قابل ستائش ہیں، حکومت دی گئی اچھی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنائے گی، کانفرنس میں دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، نوے کی دہائی میں پاکستانی روپے کی قدر بھارتی روپے سے بہتر تھی، ماضی میں بھارت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کی، معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑا ہوا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز آئیں، مل کر بیٹھیں، میثاق جمہوریت پر فیصلہ کریں، میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، زرعی شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، میثاق معیشت کےتحت ایسے اہداف طے کیےجائیں جنہیں تبدیل نہ کیا جاسکے، ہمارے پاس ایک سال 3 ماہ ہیں، ملکی ترقی کیلئے دیہی علاقوں کو ترقی دینا ہوگی، ہم لانگ ٹرم پالیسی نہیں بنا سکتے۔ تین ملین ٹن گندم اس سال ہم ایکسپورٹ کر رہے ہیں، آج ہمارے پاس تیل اور گیس کیلئے پیسے نہیں ہیں، پاکستان ساڑھے 4 ارب ڈالر کا پام آئل درآمد کر رہا ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر جامع معاشی پلان بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکا، ملکی ترقی میں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ آئیں مل کے ہم اس ویژن کو آگے بڑھائیں۔
Load/Hide Comments