الیکشن کا اعلان ہونے تک تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمران خان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلاء کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ قانون کی حکمرانی قائم کرنا وکلاء اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جن ڈاکوؤں کو سزا ہونی تھی وہ اقتدار میں آگئے۔ کابینہ کے60 فیصد ارکان ضمانتوں پر ہیں۔ باہر سے سازش کرکے ملک میں حکومت تبدیل کی گئی۔ ہماری حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، امپورٹڈ جب سے آئی ہے ملک میں تاریخی مہنگائی ہورہی ہے، کبھی پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس کی قیتمیں کبھی اتنی نہیں بڑھیں تھی، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کو منفی قراردے رہے ہیں، سابق چیئر مین واپڈا جنرل (ر) مزمل سے جب سے استعفی لیا گیا واپڈا کا ادارہ بھی نقصان میں جا رہا ہے، واپڈا کی ریٹنگ بھی نیچے چلی گئی ہے، ملک میں 50 سال بعد ڈیمز بن رہے تھے، ان کے آنے سے ملک کا مستقبل خطرے میں ہے، یہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ہمیں بھی آئی ایم ایف نے قیمتیں بڑھانے کا کہا تھا نہیں بڑھائی تھی۔
عمران خان نے مزید کہا انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کا اعلان ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ پہلے سازش کے تحت اقتدار میں آئے اور پھر نیب میں کیسز ختم کرا رہے ہیں۔ لانگ مارچ کے دوران بدترین شیلنگ کی گئی، شہباز شریف، قاتل وزیرداخلہ ہمارے خلاف مقدمات بنا رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ کیسز کر کے عمران کو جیل میں بند کر دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار