ڈیوڈ وارنر اور فنچ کی تباہ کن بیٹنگ، سری لنکا کوپہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں آسڑیلیا نے میزبان سری لنکا کی ٹیم کو با آسانی دس وکٹوں س شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 19.3 اوورز میں 128 رنز پر آئوٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسالنکا 38 اور پتھم نسانکا 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دانوشکا گناتھیلاکا 26 رنز سکور کرسکے

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار، مچل سٹارک نے تین جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے شاندار شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا، آسڑیلیا نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا، ڈیوڈ وارنر 70 اور کپتان ایرون فنچ 61 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جوش ہیزل ووڈ کو عمدہ بائولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل