بورس جانسن تحریک عدم اعتماد

بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ بورس جانسن کے حق میں 211اور خلاف 148ارکان نے ووٹ دیا۔
عدم اعتماد کی تحریک کے دوران حکمراں جماعت کنزرو یٹیو پارٹی کے ایوان میں موجود 359 اراکین میں سے211 نے بورس جانسن کے حق میں ووٹ دیا لیکن حزب اختلاف سمیت انہیں اپنی ہی پارٹی کے 148ممبران کی ناراضگی کا سامنا ہے۔ بورس جانسن کرسی بچانے میں تو کامیاب رہے لیکن اس بحران کے بعد وہ ایک کمزور وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئے ہیں اور ان کے مستقبل کے بارے میں سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ بورس جانسن کا کہنا تھا،”ہمارے پاس ایک بہت بڑا ایجنڈا ہے۔ اب ہمیں ایک حکومت اور ایک جماعت کے طورپر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہم حکومت کرتے رہیں گے۔‘

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی