گندم مافیاسرگرم آٹا مہنگا

خیبرپختونخوا میں مافیاسرگرم،گندم غائب کرکے آٹا مہنگا کردیا

ویب ڈیسک : سیزن کے باوجود گندم کو مارکیٹ سے غائب کرکے خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر آٹے کی قیمتوں کو پر لگا دیئے گئے80کلو کی بوری کی قیمت میں 1000روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری مرتبہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ایک پھر مافیا نے قیمتیں بڑھانے کیلئے مصنوعی آٹا بحران پیدا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور سندھ میں گندم کی فصل کی کٹائی اور مارکیٹ میں دستیاب ہونے کے باوجود ملز مالکان نے گندم نہ ہونے کی شکایات کی ہے.
جون میں گندم وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے کیونکہ اس سیزن میں تمام صوبوں میں گندم کی کٹائی تقریباً مکمل ہوجاتی ہے تاہم پشاور میں آٹا بحران نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ہے اور آٹے کی قیمتوں میں ایک ملز مالکان اس کے باوجودآٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کر تے ہوئے مارکیٹ سے گندم غائب کر دی ہے جبکہ پنجاب سے جو آٹا خیبر پختونخوا آتا ہے اس کی ترسیل میں بھی مختلف روکاوٹوں کو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ قرار دیا گیا ہے دوسری جانب سرکاری آٹے کی فراہمی کی ترسیل کو بھی اس کے مقررہ مقدار کے مطابق یقینی نہیں بنایا جا رہا ہے.
جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر کے بڑے بڑے آٹے کے تجارتی مراکز اشرف روڈ ، میلاد چوک اور دیگر مقامات پر ایک ہی رات میں آٹے کی 80کلو کی بوری میں 1000روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے مارکیٹ کے دوسرے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے اتار چڑھاو کے بعد 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 1ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ، اور 80کلو آٹے کی بوری 6ہزار سے 7ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، جس کے بعد نابنائیوں نے روٹی کا وزن مزیدکم کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران اور وکلاء کے درمیان رونماء ہونے والے واقعہ کے بعد نابنائیوں کو نیا نرخنامہ دینے کا فیصلہ بھی عارضی طور پر موخر کردیا ہے ، جس پرنابنائیوںنے آج بدھ کے روز احتجاجی ریلی بھی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔20کلو آٹے ، فائن ، سپیشل فائن اور سرخ آٹے کی قیمت میں بھی 300روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ ناششتہ 120روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے میدے کی قیمت میں اضافہ کے بعد بیکری آئٹم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ مہنگائی کے آفٹر شاکس بدستور جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز