yousaf raza gillani

یوسف رضا گیلانی نےچیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اورسینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ دائر اپیل میں کہا گہا ہے یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے، پریذائیڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے 7 ووٹ مسترد کیے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد کا فیصلہ قانون وحقائق کے منافی ہے اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے24 مارچ 2021 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی تھی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد