Qila Saifullah

قلعہ سیف اللہ میں ویگن کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک کے اندوہناک حادثے میں 18مسافر جاں بحق ہو گئے۔
ویگن کو حادثہ کوئٹہ ژوب قومی شاہرہ قلعہ سیف اللہ کے قریب پیش آیا۔ علاقہ اخترزئی ادوالہ کے مقام پر مسافر کھائی میں گرنے سے ویگن مکمل تباہ ہو گئی۔ حادثے میں 18 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث انتظامیہ کے اہلاکروں کو لاشوں کو نکالنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ