ایماراڈوکونو کی ومبلڈن اوپن میں شرکت مشکوک

ایماراڈوکونو کی ومبلڈن اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی

برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکونو جو نوٹنگھم اوپن ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں انجری کے باعث دستبردار ہو گئی تھیں کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی کچھ نہیں پتہ کہ وہ ومبلڈن اوپن کھیل سکیں گی یا نہیں؟نوٹنگھم اوپن کے پہلے رائونڈ میچ میں ایما کو اپنی سوئس کھلاڑی وکٹوریجا گولوبک کیخلاف چار تین سے سبقت حاصل تھی تاہم فٹنس مسائل کی وجہ سے میچ سے دستبرار ہو گئیں جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ابھی انجری کے بارے میں کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہہ سکتی ڈاکٹر سے مشورے کے بعد کچھ کہنے کے قابل ہونگی، یاد رہے کہ ایما راڈوکونو جنہوں نے 2021 میں یو ایس اوپن کا اعزاز جیتا تھا اس کے بعد یہ تیسری مرتبہ کسی میچ میں فٹنس مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا