کاٹلنگ میں خشک سالی

کاٹلنگ میں خشک سالی، بڑے خطرے نے سر اٹھا لیا

ویب ڈیسک: کاٹلنگ کے علاقے کہوئی برمول میں خشک سالی کے باغث پانی بحران شدت اختیار کر گیا۔
رواں سال کے دوران کہوئی برمول میں اب تک بارشیں معمول سے انتہائی کم رہیں، قدرتی چراگاہیں خشک ہونے سے مال مویشی بھی زد میں آنا شروع ہو گئے۔ کہوئی برمول کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ایک سو سے زائد گھرانے اور ہزاروں کی تعداد میں مویشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے پانی کے ذخائر تقریباً ختم ہونے کے قریب ہے، ایسی صورت میں گائے، بھینس اور بکریاں کے ہلاکت کا خدشہ ہے۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ منتخب عوامی نمائندے اس معاملے پر بالکل خاموش ہے۔ ہم وزیراعلی اور متعلقہ اداروں سے معاملے پر فوری نوٹس لینے اور پانی پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ خشک سالی کے باعث جو صورتحال پیش آئی ہے اس پر قابو پایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل