اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی .ملاقات کے دوران وزارت اطلاعات کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم خصوصا ماہ رمضان میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عوام کو ترغیب دینے کے حوالے سے مرتب کی جانے والی حکمت عملی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی .معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ماہ رمضان میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے تراویح براہ راست نشر کی جائیں گی تاکہ لوگ گھروں میں رہ کر بھی عبادت سر انجام دے سکیں۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ علمائے کرام کے ساتھ طے پانے والے بیس نکاتی ایجنڈا کی تشہیر کا مناسب انتظام یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ نمازی مساجد میں از خود حفاظتی تدابیر اختیار کر سکیں. کورونا وائرس کے تناظر میں میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئے .فردوس عاشق اعوان نے کورونا ہسپتالوں اور آیسولیشن مراکز کی کوریج کرنیوالے میڈیا ورکرز کو حفاظتی کٹس اور حفاظتی لباس وغیرہ کی فراہمی کے حوالے سے معاملات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا.وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے موثر عوامی آگاہی مہم کو یقینی بنایا جائے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments