بابراعظم کی شاندار سنچری

بابراعظم کی شاندار سنچری، پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کی سنچری،امام الحق اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں اور خوشدل شاہ کی بہترین فنشنگ کی بدولت ہائی سکورننگ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی،

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کپتان نکلوس پورن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورزمیں 305 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر سائی ہوپ نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شامارا بروکس نے 70 اور روومین پاول نے 32 رنز سکور کئے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر حارث رئوف رہے جنہوں نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تاہم انہوں نے دس اوورز میں 77رنز بھی دیئے، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل ، حسن علی نے دس اوورز میں 68 رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کی پہلی وکٹ چھبیس کے سکور پر اس وقت پویلین لوٹ گئی جب فخر زمان گیارہ رنز بنانے کے بعد جیڈن سیلز کی گیند پر بروکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

تاہم اس کے بعد بابر اعظم اور امام الحق نے شاندار شراکت کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 129 رنز تک پہنچا دیا اس موقع پر امام الحق 65 رنز کی انفرادی اننگزکھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے کیلئے محمد رضوان آئے اور دونوں نے مجموعی سکور کو 237 رنز تک پہنچا دیا مگر اس موقع پر بابر اعظم 103 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان بھی 256 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئے، مگر اس موقع پر خوشدل شاہ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح یاب بنا دیا، ان کی اننگز میں چار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوف رہے جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیڈن سیلز، روماریو شیپرڈ اور عقیل حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان