اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان سے سینٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی .ملاقات کے دوران کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والی ٹیلی تھون نشریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا .سینٹر فیصل کی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری و مختلف نجی چینلز کی جانب سے جمعرات کو منعقدہونے والی نشریات فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور بھرپور ٹیلی تھون ہوگی.ٹیلی تھون کی بدولت اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کر سکیں گے.اس کے ساتھ ساتھ تمام ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ 6677 پر میسیج بھیج کر کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈال سکتے ہیں.وزیرِ اعظم نے ٹیلی تھون کے انعقاد کو سراہا وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے. مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے.انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے مخیر حضرات کی جانب سے اب تک سامنے آنے والا جذبہ نہایت حوصلہ افزا ہے. وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ پوری قوم ملکر اس مشن کو کامیاب بنائے گی .
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments