parliament joint session

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، ایجںڈا جاری

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ اجلاس کا ایجنڈ جاری کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ اور نیب آرڈیننس ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ دونوں بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوچکے ہیں۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بِلز پر دستخط کے بجائے بل واپس بھیج دیئے تھے۔
دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں منظوری سے صدر مملکت کی توثیق کی ضرورت نہیں رہے گی۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری سے تارکین وطن ووٹ کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قیام کا بل،پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا بل اور والدین کے تحفظ کا بل بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان