haripure fire

ہری پور کوہالہ پائیں میں آتشزدگی، بچی جاں بحق

ویب ڈیسک: خان پور فاریسٹ رینج کوہالہ پائیں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 12سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ متاثرہ خاتون کو برن یونٹ واہ میں داخل کرا لیا گیا۔
خانپورغازی سمیت ضلع بھر کے پہاڑی مقامات پر آگ لگنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں املاک متاثرہورہی ہیں لیکن محکمہ جنگلات کی جانب سے ہنگامی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ریسکیو1122 کے اہلکار اور مقامی افراد محدود وسائل ساتھ لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق