scrap cars

بنوں تحصیل میونسپل کمیٹی کی کروڑوں روپے کی گاڑیاں کباڑ بن گئیں

ویب ڈیسک: بنوں کی تحصیل میونسپل کمیٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی مختلف گاڑیاں معمولی فنی خرابی کے باعث کباڑ کی نذر ہو گئیں۔

رولر، وہیگو اور دوسری بڑی گاڑیاں بغیر حفاظت کے بارش اور سخت دھوپ میں کھڑے کیے گئے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے ٹائر اور دیگر تمام پرزے زنگ آلود ہونے لگے۔ ٹی ایم او کے مطابق مذکورہ بھاری اور قیمتی مشینری کی آکشن یا مرمت کیلئے موٹر اینڈ وہیکلزایگزامینر سرٹیفیکیٹ جاری کر ے گا۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

ٹی ایم او کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کو ماہانہ کرایے پر دینے کیلئے بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ کم از کم 20 سے30 ہزار روپے ماہانہ گاڑی کرایے پر دی جاسکے۔ میئر بنوں کہتے ہیں کہ جون کے بعد ان گاڑیوں کی نیلامی یا مرمت کے بارے میں فیصلہ کریں گے، اس حوالے سے صوبائی حکومت سے این او سی لینی پڑے گی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ