بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج شام سات بجے دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ،

آج ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے پاس موقع ہے کہ وہ ایک عالمی ریکارڈ قائم کرلے، اگر بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو آج ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ لگاتار 13 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی پہلی بین الاقوامی ٹیم بن جائیگی، جنوبی افریقہ کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے بھارت کو اپنے مایہ ناز اوپنر کے ایل راہول کی خدمات حاصل نہیں ہیں جبکہ ان کی غیر موجودگی میں اشان کشن اور رتوراج گائیکواڈ کیلئے بہترین موقع ہے کہ ٹاپ آرڈر میں اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں بھارتی بیٹنگ کا انحصار ریشھابھ پنت، ہردیک پانڈے،شیری یاس لیئر اور دنیش کارتھک پر ہوگا ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک کھیلے گئے پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے بھارت نے نو اور جنوبی افریقہ نے چھ جیت رکھے ہیں۔