PM ,President

صدر اور وزیراعظم کا عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت

ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم عامر لیاقت حسین کی مغفرت اورسوگواران کو صبر عطا فرمائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے عامر لیاقت کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دُعا کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید پڑھیں:  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آزاد امیدوار شوکت اللہ کو نوٹس جاری