سول ایوی ایشن نے امریکہ کے 6 چارٹرطیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی،چارٹرڈ طیارے امریکی سفارتی عملے اور شہریوں کو واپس لیجائیں گے،امریکی سفارتخانے کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت دی،سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا.
21 سے 25اپریل تک خالی طیارے پاکستان پہنچیں گے،پہلی پرواز صوفیہ بلغاریہ سے اسلام آباد پہنچے گی،دوسری پرواز کل شارجہ سے اسلام آباد پہنچے گی،23اپریل کو 2پروازیں صوفیہ سے اسلام آباد اور کراچی پہنچیں گی،
25اپریل کو بھی دو پروازیں صوفیہ سے اسلام آباد اور کراچی پہنچیں گی،تمام پروازوں کے پائلٹس اور کریو کو پاکستان میں جہاز سےاترنے کی اجازت نہیں ہو گی سی اے اے