اقتصادی سروے

اقتصادی سروے ہماری بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے،عمران خان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی سروے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سروے نے ثابت کیا ہمارے آخری دو سالوں میں ملک کی دولت میں اضافہ ہوا۔ معاشی سروے کے مطابق32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ بڑھی۔ زرعی شعبے میں4 اعشاریہ4 فیصد گروتھ ہوئی،بڑی صنعتوں کی پیداوار میں10 اعشاریہ4 فیصد اضافہ ہوا۔ ہم نے6 ہزار100 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، ہمیں گزشتہ حکومتوں کے دیے ہوئے قرضوں پر سود دینا پڑتا تھا۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود ہم نے معیشت کو سنبھالا۔ ہماری حکومت نے صحت کارڈ دیے، احساس پروگرام کے ذریعے نچلے طبقے کو تحفظ فراہم کیا۔ ہمارے دور میں بھی عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ رہی تھیں۔ آئی ایم ایف کے دباو کے باوجود ہم نے عوام کو ریلیف دیا۔ ہمارے دور میں پہلی مرتبہ نئے ڈیمز کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا۔ موجودہ حکومت کے2 ماہ میں موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی۔ اِن کو باہر سے قرض نہیں مل رہا۔ قرض نہ ملنے کی وجہ سے ڈیم کے منصوبے خطرے میں پڑگئے ہیں۔ موجودہ حکومت نے10 روز میں پٹرول اور ڈیزل60 روپے مہنگا کیا۔ لوگوں کو اب پتہ چلےگا مہنگائی کیا ہوتی ہے۔ خدشہ ہے کہیں ملک ڈیفالٹ نہ کرجائے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم

عمران خان کا مزید کہنا تھا یہ لوگ سازش کرکے اقتدار میں آئے، اپنے اوپر کرپشن کیسز ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اب الیکشن کمیشن کےساتھ ملکر دھاندلی کی تیاری ہورہی ہے۔