بھارت کا مسلسل 13 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کا خواب

بھارت کا مسلسل 13 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کا خواب جنوبی افریقہ نے ریزہ ریزہ کردیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مسلسل 13 میچ جیتنے کا ریکارڈ بنانے کا خواب جنوبی افریقہ نے ریزہ ریزہ کردیا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں بھی ایک صفر کی برتری حاصل کرلی،

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ کا جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، بھارت کی جانب سے اشان کیشن نے 76 کی اننگز کھیلی جبکہ شیریاس لیئر 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج،اینریج نوٹجے، پارنل اور ڈوین پریٹوریئس نے ایک ایک وکٹ حاصل،

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف رسی وین ڈیر ڈوسن اور ڈیوڈ میلر کی دھواں بیٹنگ کی بدولت 19.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، ڈوسن 75 اور ڈیوڈ میلر 64 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل اور اکثر پٹیل ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ میلر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا