ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق سکواڈ میں جیسن ہولڈر اور کیمر روچ کو شامل نہیں کیا گیا، جیسن ہولڈر نے سلیکٹرز سے درخواست کی تھی کہ وہ کچھ عرصہ آرام کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ کیمر روچ سرے کائونٹی میں کھیلتے ہوئے فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے تھے تاہم بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر وہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں شامل کیا جاسکتا ہے،

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز سولہ جون سے ہوگا، اعلان کردہ سکواڈ میں تین کھلاڑی ایسے بھی شامل کئے گئے ہیں جو اس سے قبل ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے ان میں وکٹ کیپر بیٹر ڈیون تھامسن، بائیں ہاتھ کے سپنر گڈاکیش موتی اور فاسٹ بائولر اینڈرسن فلپ شامل ہیں، سابق ویسٹ انڈیز کے بلے باز چندرپال کے بیٹے ٹیگینرائن کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

آل رائونڈر رائمون ریفر جو اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2017 میں کھیلے تھے کو بھی ٹیم میں بلا لیا گیا ہے، اعلان کردہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا گریک بیتھویٹ(کپتان)، جرمین بلیک ووڈ (نائب کپتان)، نکرومہ بونر، جان کیمبل، جوشا ڈی سلوا، الزاہری جوزف، کائل میئرز، گڈکیش موتی، اینڈرسن فلپ، رائمون ریفر، جیڈن سیلز اور ڈیون تھامسن۔