برطانیہ پیٹرول کی قیمت

برطانیہ ،پیٹرول کی قیمت 17 سال کی بلند ترین سطح پر

ویب ڈیسک :برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 506روپے سے بھی زیادہ بڑھا دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 515 روپے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر برطانوی شہریوں کا کہنا ہیکہ اس صورتحال میں گاڑی سڑکوں پر لانا ناممکن ہوگیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں 17 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے باعث فیملی کار میں پیٹرول فل کرانے کی قیمت پہلی بار 100 پانڈ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی