سرکاری ملازمین

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ،آئی ایم ایف تنخواہیں بڑھانے پر رضا مند

ویب ڈیسک :وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سرکاری ملازمین کے لیے زبردست اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اتفاق ہوا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر رضامند ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط باعث تشویش ہے، بار کونسل