پی ٹی آئی اقابل ضمانت وارنٹ

متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری

ویب ڈیسک : لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے روز توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔پولیس نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاری کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تھانہ گلبرگ پولیس کی درخواست پر عدالت نے حماد اظہر، یاسر گیلانی، ندیم بارا، عدیل نواز، شفقت محمود، اور میاں محمود الرشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، تھانہ شاہدرہ پولیس نے اعجاز چوہدری، اکرام عثمان، حسان نیازی، زبیر نیازی کے وارنٹ بھی حاصل کر لیے ہیں۔عدالت کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، امتیاز شیخ، عندلیب عباس، مراد راس، ڈاکٹر یاسیمن راشد، میاں اسلم اقبال کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو گئے ہیں۔
تھانہ گلبرگ پولیس نے عدالت سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری کے حصول کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف