دوسرا ون ڈے

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 276 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 276 رنز کا ہدف دیدیا ہے،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں پاکستان کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 77 اور امام الحق 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ شاداب اور خوشدل شاہ نے 22، 22 رنز کی اننگز کھیلی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر عقیل حسین رہے جنہوں نے تین پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، دوسرے ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیل کی، پاکستان نے حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو جبکہ ویسٹ انڈیز نے جیڈن سیلز کی جگہ اینڈرسن فلپ کو ٹیم میں شامل کیا۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل