پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا

اسلام آباد: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا عوام اور کاروبار دشمن بجٹ افراط زر اور اقتصادی ترقی کے غیرحقیقی مفروضوں پر مبنی ہے۔ حساس قیمتوں کا انڈیکس آج24 فیصد تک جاپہنچا ہے۔ اعدادوشمار سے واضح ہے مہنگائی کی شرح25 سے30 فیصد ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ مہنگائی عام آدمی کو تباہ کردے گی، شرح سود بڑھنے سے معاشی ترقی رُک جائے گی۔ ہمارے دور کی انقلابی ٹیکس اصلاحات روکی جارہی ہیں۔ صحت کارڈ اور کامیاب پاکستان جیسے غریب دوست اقدامات ختم کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو