پاکستان نےدوسرے ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

پاکستان نےدوسرے ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

ملتان: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو120 رنز سے شکست دےدی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں پر275 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

کپتان بابراعظم نے77 اور امام الحق نے72 رنز بنائے۔276 رنز کےہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد نواز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بہترین بولنگ پر محمد نواز مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی