آقا کریم ۖکی حرمت

آقا کریم ۖکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکر سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ۖ پر بحث کرانے کی درخواست کردی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آقا کریم ۖسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔
بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ۖکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی