خیبر پختونخوا پولیس ڈرون

خیبر پختونخوا پولیس کا فضائی نگرانی کیلئے ڈرون خریدنے کا فیصلہ، پہلے مرحلہ میں 7شہر شامل

ویب ڈیسک:خیبر پختونخواپولیس نے گشت اور فضائی نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ابتدائی طور پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں فضائی نگرانی کیلئے ڈرون خریدے جائینگے اور کامیاب تجربہ کے بعد اس ٹیکنالوجی کو صوبہ بھر تک وسعت دی جائیگی محکمہ پولیس خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ابتدائی مرحلہ کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجائیگا۔
اس ضمن میں ڈرون کیمرے اور کاپٹر خریدے جائینگے جبکہ پولیس اہلکاروں کو اس کے استعمال کی تربیت دی جائیگی پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سوات، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں فضائی نگرانی کیلئے ان ڈرونز کا استعمال کیاجائیگا۔
ابتدائی تخمینہ کے مطابق 50کروڑ روپے سے زائد اس مد میں خرچ کئے جائینگے اور جدید پولیسنگ کا نظام متعارف کرایاجائیگا جو کم افرادی قوت کے ساتھ بہتر انداز میں نگرانی اور گشت کیلئے کارآمد ہوگا ذرائع کے مطابق ان 7شہروں میں کامیاب تجربہ کے بعد اسے دیگر اضلاع تک وسعت دی جائیگی واضح رہے کہ عاشورہ اور دیگر اہم مواقعوں پر پولیس کو فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ڈرون خریدنے کے بعد وہ کم وسائل کے ساتھ فضائی نگرانی کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  چینیوں کی گاڑی پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، علی امین گنڈاپور/ حاجی غلام علی