خیبرپختونخوا بجٹترقیاتی پروگرام تیار

خیبرپختونخوا نئی مالی سال کا بجٹ،379ارب99کروڑ کا ترقیاتی پروگرام تیار

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا نئی مالی سال2022-23 کا بجٹ تیار کر لیا گیا،بجٹ میں ترقیاتی پروگرام بھی تیارکر لئے گئے ۔زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے 379ارب 99کروڑ روپے کا ترقیاتی پروگرام تشکیل دیدیا ،بندوبستی اضلاع میں 310ارب 89کروڑ50لاکھ ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویزجبکہ قبائلی اضلاع میں 69ارب 9کروڑ70لاکھ روپے کا ترقیاتی فنڈ دینے کی تجویزدے دی گئی ۔
زرائع کے مطابق ترقیاتی پروگرام میں 2ہزار 194ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ۔2ہزار 128 منصوبے حکومت اپنے وسائل سے مکمل کرینگے۔66منصوبے غیر ملکی امداد اور قرض سے چلائے جائینگے ،غیر ملکی امداد اور قرض کی مد میں 93ارب 18کروڑ80لاکھ روپے سے زائد ملنے کا امکان ہے ۔سب سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 60ارب 39کروڑ،ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ کیلئے 48ارب 39کروڑجبکہ بلدیاتی حکومتوں کیلئے 41ارب 80کروڑ، توانائی و برقیات کیلئے 28ارب 78کروڑ60لاکھ مختص کر لئے گئے ۔صحت کیلئے 28ارب 65کروڑ90لاکھ، ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے 20ارب 51کروڑ10لاکھ مختص ،کھیل، سیاحت ،ثقافت، آثار قدیمہ اور امور نوجوانان کیلئے 19ارب 69کروڑ10لاکھ مختصکر دئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش