،شوکت ترین

بجٹ میں ترقی سےمتعلق اعدادوشمار غلط ہیں،شوکت ترین

اسلام آباد: (مشرق نیوز) پی ٹی آئی کے سینیٹر اور سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ کا خسارہ4 اعشاریہ2 ٹریلین روپے ہے۔

بجٹ میں ترقی کے حوالے سے دیے گئے اعدادوشمار حقائق سے منافی ہیں۔ ہماری گروتھ6 فیصد،یہ5 فیصد گروتھ کی بات کررہے ہیں۔ ہمارے دور میں زرعی شعبے میں4 اعشاریہ4 فیصد گروتھ ہوئی۔ ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ ہمارے دور میں ریکارڈ ترسیلات زر اور برآمدات ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے دور میں صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لے لی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے صنعتی اور زرعی پیداوار کیسے بڑھیں گی؟ وزیرخزانہ نے بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ بجلی اور گیس نہ ہونے سے صنعتیں بند ہونے جارہی ہیں۔ حکومت نے بینکنگ سیکٹر کا ٹیکس ریٹ بڑھا دیا ہے۔ ہم نے پٹرولیم لیوی صفر کردی تھی، یہ750 ارب روپے کی پٹرولیم لیوی لگائیں گے۔ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے مہنگائی کا طوفان آئےگا۔ اِس وقت مہنگائی کی شرح13 اعشاریہ4 ہے، اب یہ شرح25 سے30 فیصد تک جائےگی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بیووقوف بنانے سے پہلے اقتصادی سروے پڑھ لے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف