قومی کرکٹ ٹیم کا گروپ فوٹو شوٹ

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا گروپ فوٹو شوٹ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرے ون ڈے میچ کل ملتان میں کھیلا جانا ہے،

قومی کرکٹ ٹیم نے آج ملتان کرکٹ میں گروپ ٹیم فوٹو شوٹ کروایا، اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی موجود تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گروپ فوٹو کو جب ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیا گیا تو صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس بھی دیکھنے کو ملے،

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر اس ٹیم تصویر میں سرفراز احمد نہیں ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، کچھ صارفین نے ٹیم میں تبدیلیوں کا بھی مشورہ دیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ٹیم میں عبداللہ شفیق اور شاہنواز دھانی کو بھی موقع دیا جائے۔

مزید دیکھیں :   سرباز علی نے بغیر مصنوعی آکسیجن مناسلو چوٹی سر کر لی