پشاور،نوبیاہتا دلہن اور 2کمسن لڑکوں سے زیادتی

پشاور(جنرل رپورٹر)پشاورکے علاقے پخہ غلام میں نوبیاہتا دلہن جبکہ متنی میں 2کم عمر لڑکوںکو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ، واقعات کے مطابق خاتون نے شاہ پور پولیس کو بتایا کہ 15روز قبل اسکی شادی راولپنڈی میں ہوئی تھی اوروہ سسرال سے میکے آئی ہوئی تھی، گزشتہ روز منہ بولا بھائی اکرام جس کا شناختی کار ڈ سسرال میں رہ گیاتھا، اپنا شناختی کارڈ لانے کےلئے راولپنڈی گیا اس کےساتھ اس کا دوست نعیم بھی تھا، راولپنڈی سے واپسی پر اکرام اور نعیم اسے پخہ غلام میں واقع ایک گھر لے گئے اور وہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔اسی طرح متنی کا 13سالہ لڑکا اپنے گیار ہ سالہ دوست کے ہمراہ نہانے کےلئے جارہا تھا کہ راستے میں ایک شخص نے اسے روکااور زبردستی ویرانے میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انکی ویڈیو بھی بنائی ، بعد میںانکی ویڈیو گائوں والوں کےساتھ شیئر کردی، متنی پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

مزید پڑھیں:  مسلسل بارشیں:چترال میں 17اپریل تک تعلیمی ادارے بند